کراچی میں 3 افراد سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ گئے، 2  لاشیں مل گئیں

کراچی: گجر نالے میں گزشتہ روز 3 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 2 کی لاشیں مل گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث اچانک سے آنے والا پانی کا ریلا تین افراد  کو بہاکر لے گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں اور ایک کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو کے مطابق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے، متوفی ناصر کی نالے کے قریب پنکچر کی دکان تھی، ناصر اپنے بیٹے اور بھائی کے ہمراہ بارش کے دوران اپنی دکان کو محفوظ بنا رہا تھا، کہ ریلہ آگیا اور تینوں بہہ گئے، ناصر اور اس کے بیٹے کی لاش مل چکی ہے جب کہ اس کا بھائی تاحال لاپتہ ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت بلال اور ناصر کے نام سے کی گئی، ایک شخص کی لاش آج صبح جبکہ دوسرے کی اب سے کچھ دیر پہلے نکالی گئی۔

The post کراچی میں 3 افراد سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ گئے، 2  لاشیں مل گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32itxei

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...