فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین افراد قتل، ملزمان گرفتار

لاہور: پولیس نے دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین افراد کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں  دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین افراد کو قتل کردیا گیا، جب کہ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل مقتولین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں یعقوب، شہزاد اور کاشف نامی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ فائرنگ سے شہری راشد بھی شدید زخمی ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شدید فائرنگ سے خوف وہراس پھیلانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، تاہم انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں وقاص عرف بالا، امتیاز، ریاست علی اور عمران عرف مانی شامل ہیں۔

The post فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین افراد قتل، ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QhlR6I

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...