العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ یکم ستمبر کو اپیل کی سماعت کرے گا۔ ساتھ ہی نیب کی نوازشریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر آخری سماعت 18 ستمبر کو ہوئی تھی۔

نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے سنائے تھے۔ وڈیو اسکینڈل آنے کے بعد جج محمد ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

The post العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l8nlhP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...