کامیاب نوجوان پروگرام؛ وزیراعظم کی رقم کی تقسیم تیزاورشفافیت سے مکمل کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈاراورمشیرخزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو کامیاب نوجوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی اورپروگرام کے تحت نوجوانوان میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے پر مشاورت بھی کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند دنوں میں 30 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رقم کے حصول کیلئے درخواستیں دیں،  نوجوانوں کی سہولت کیلئے 21 بینک رقم کی تقسیم کا عمل مکمل کریں گے، اب تک 1 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے، مزید 53 ارب روپے سے زائد رقم کے حصول کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے، معیشت اوپر اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہوگا، نوجوانوں کوہروہ سہولت دیں گے جس وہ روزگارکے مواقع حاصل کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں، پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پرمکمل نظر رکھیں، شفافیت اورمیرٹ پرکسی سطح پربھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے، کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں اوروزیراعظم نے ہدایت کی کہ رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اورشفاف اندازمیں مکمل کیا جائے۔

The post کامیاب نوجوان پروگرام؛ وزیراعظم کی رقم کی تقسیم تیزاورشفافیت سے مکمل کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kS3EKW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...