غیر قانونی اراضی کیس؛ نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کرلیا

 لاہور: نیب نے مریم نواز کو غیر قانونی اراضی کیس میں 11 اگست کو طلب کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، مریم نواز کو 200کنال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سابق ڈی ای او نور امین گل اور احد چیمہ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، 2014  میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 200 ایکڑ زمین منتقل کی گئی، 100 کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام منتقل کی گئی جب کہ زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رمضان شوگر ملز ریفرنس؛ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

 

The post غیر قانونی اراضی کیس؛ نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kh4jFA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...