وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل اوراعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں سال 18-2017 کی مشترکہ مفادات کونسل  کی سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی اور صوبوں کے درمیان پانی کے مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں تجاویز پیش ہوں گی جب کہ 18ویں ترمیم کے بعد ایچ ای سی سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں عوامی فلاح اور صحت سے متعلق  فیصلوں پر عملدآمد اور ٹیکس، ایل این جی کی امپورٹ سمیت دیگر امور پر لیے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ 23 دسمبر 2019 کو41 ویں اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بعد ازاں  اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا معاملہ، لوئر پورشن چشمہ کنال کا پنجاب کو کنٹرول دینے کا معاملہ اور معدنیات سے متعلق 1948 کے ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کرونا وائرس کے خلاف قومی سطح کی حکمت عملی پر غور ہو گا۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30xTCXq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...