وزیراعلیٰ پنجاب شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر نیب طلب

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں طلب کرلیا۔

نیب نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرتے ہوئے 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کیا۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر نیب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EXGLFB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...