پہلی سے چوتھی کلاس کے بچوں کیلئے اسکول نہ کھولنے پر غور

 لاہور: پنجاب حکومت پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کے لئے اسکول نہ کھولنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ایکسپریس نیوز کو بتایا ہے کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کے نجی اسکولوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،  اس حوالے سے 25 اگست تک تحریری تجاویز طلب کی ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ 15 ستمبر سے اسکول کھلتے ہیں تو صرف پانچویں سے دسویں تک کے بچے ہی اسکول آسکیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کے لئے اسکول نہیں کھلیں گے، جن اسکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں آدھے بچے ایک دن جبکہ آدھے ایک دن بلائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا میں کمی کے بعد تفریح گاہیں، ریسٹورنٹس کے ڈائن ان ، سینما گھر اور تھیٹر بھی کھل چکے ہیں تاہم شادی ہال اور تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے مشروط طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

The post پہلی سے چوتھی کلاس کے بچوں کیلئے اسکول نہ کھولنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kPfrd7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...