وزیراعلی سندھ گندم کرپشن کیس میں نیب میں پیش، بیان ریکارڈ کرادیا

سکھر: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سندھ میں اربوں روپے کی گندم کی خرد برد کے کیس میں نیب سکھر میں پیش ہوگئے۔

ذراٸع کے مطابق وزیراعلی سندھ بغیر پروٹوکول کے نیب آفس پہنچے۔ مراد علی شاہ ایک گھنٹے تک نیب دفتر میں پیش رہے اور اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، نیب حکام نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مختلف سوالات بھی کیے۔

وزیر اعلی مراد علی شاہ نیب میں پیشی کے بعد این آئی سی وی ڈی سکھر پہنچے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی عیادت کی۔ اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے میڈیا نمائندگان کو کوریج سے روک دیا اور گارڈز کی میڈیا نمائندگان سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

The post وزیراعلی سندھ گندم کرپشن کیس میں نیب میں پیش، بیان ریکارڈ کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34c9Ck6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...