بھارت کے افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی  کے شواہدہیں، منیر اکرم

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سارے شواہد موجود ہیں جس سے یہ اشارہ ہوتا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کی سرپرستی پاکستان میں کررہا ہے۔

اقوم متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیوز ویک رسالے میں ٹام او کونر کے ساتھ  انٹرویو میں کہا کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔ ہم نے ثبوت پیش کیے اور ہم مزید شواہد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا شکار ہونے کا ڈھونگ منافقانہ ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ چین کیخلاف بھارت فوجی اتحاد سے پاکستان باخبر ہے بھارت کے ساتھ امریکا کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی دشمن بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

The post بھارت کے افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی  کے شواہدہیں، منیر اکرم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3itcEV3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...