اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں، اس سلسلے میں آج اتوار کو  بطور منتخب صدر یواین 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔

وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے میں وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی، جس میں 75ویں جنرل اسمبلی ایجنڈے کے مسائل اورترجیحات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

 

The post اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر آج پاکستان پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31BRBZx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...