لاہور: پنجاب حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے صوبے میں میرج ہال، ریسٹورنٹس،سینما، تھیٹر اور دیگر تفریحی مقامات کھولنے کی سفارش کردی ہے۔
پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر صوبے میں میرج ہال، ریسٹورنٹس، سینما، تھیٹر اور دیگر تفریحی مقامات کھولنے سے متعلق سفارشات مرتب کی ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت تمام شعبوں اور معاشی سرگرمیوں کو فعال کرنا چاہتی ہے، مختلف شعبے کھولنے کی اجازت این سی او سی کے فیصلے سے مشروط ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ کمیٹی کی سفارشات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ارسال کی جائے گی۔
The post پنجاب حکومت کی این سی او سی سے میرج ہال، سینما اور تھیٹر کھولنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30qQZX9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box