بڑی بہن نے پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا

قصور کے نواحی گاؤں خوشحال سنگھ میں بڑی بہن نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق چھوٹی بہن گاؤں کے نوجوان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ آج صبح مقتولہ اپنے محبوب سے کورٹ میرج کے لیے عدالت جارہی تھی جس پر بڑی بہن نے پسٹل سے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ ملزمہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قاتلہ کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

The post بڑی بہن نے پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kahp7v

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...