کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 اگست کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مون سون کا سلسلہ سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے، کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے بتایا کہ بھارتی راجھستان کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، اس کے زیر اثر مون سون کرنٹس مشرقی سندھ میں داخل ہورہے ہیں، کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے، تھر پارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

The post کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31d6KkY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...