قانون سازی: پختونخوا اسمبلی سب سے آگے، بلوچستان اسمبلی پیچھے

 لاہور:  پلڈاٹ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔

یہ تقابلی جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی نے دوسرے پارلیمانی سال کے اختتام پر دیگر صوبائی اسمبلیوں کی نسبت بہتر قانون سازی کی۔

کے پی اسمبلی نے دوسرے سال میں 59 قانون پاس کیے جبکہ پنجاب اسمبلی نے41 قوانین پاس کیے، سندھ اسمبلی نے 24 قوانین منظور کیے ہیں، بلوچستان اسمبلی دوسرے سال کے دوران صرف8  قوانین پاس کرکے تینوں اسمبلیوں سے پیچھے رہ گئی۔

قوانین کی منظوری کے تقابلی تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے مقابلے میں باقی 3 اسمبلیوں میں قانون سازی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ۔ اگست 2020  میں ختم ہونے والے 2 پارلیمانی سالوں کے دوران ہر اسمبلی کے منظور کردہ قوانین پر نظر ڈالیں تو کے پی اسمبلی دو سال میں منظور شدہ 89مجموعی قوانین کے ذریعے دیگر اسمبلیوں سے آگے ہے۔

The post قانون سازی: پختونخوا اسمبلی سب سے آگے، بلوچستان اسمبلی پیچھے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34c1bFi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...