لاہور، ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد خودکش جیکٹ سمیت گرفتار

 لاہور:  انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس سے قبضے سے خودکش جیکٹ ، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پر کالعدم تنظیم کا دہشت گرد موجود ہے جو کسی شخص کا انتظار کر رہا ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے لیاقت خان نامی دہشت گرد کو حراست میں لیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی خودکش حملہ آور کا انتظار کر رہا تھا جس نے لاہور میں حساس ادارے کے دفتر یا افسر کو نشانہ بنانا تھا تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ادھر ریلوے اسٹیشن لاہور سے دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

The post لاہور، ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد خودکش جیکٹ سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aHar5t

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...