کورونا کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا آپریشن مکمل

 اسلام آباد: کورونا کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔

کرائسزمینجمنٹ یونٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کورونا کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ دنیا بھرسے 3 لاکھ 4 ہزارسے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچے جن میں 4 ہزار329 پاکستانی زمینی راستوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔

خصوصی فلائٹس کے ذریعے 2 ہزارتبلیغی افراد 1326 زائرین سمیت بیرون ملک جیلوں میں قید 1745 پاکستانیوں کی خصوصی فلائٹ آپریشن کے تحت واپسی ہوئی۔

دستاویز کے مطابق یواے ای سے 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد پاکستانی، سعودی عرب سے 63595، قطر سے 17 ہزار، اومان سے 11729,بحرین سے 4469ترکی سے 6339، برطانیہ سے 7122 امریکا سے 1702 چین سے 25250، کویت سے 2314، اور کرغزستان سے 8110 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔

دستاویزکے مطابق افغانستان سے 4098 ایران سے 1080،  بھارت سے418، افغانستان سے2987 اورایران سے 924 پاکستانیوں کی زمینی راستے سے واپسی ہوئی۔

The post کورونا کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا آپریشن مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30vNSgA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...