ریسٹورینٹس، تفریحی و سیاحتی مقامات، شادی ہالز کھولنے کا اعلان

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریسٹورینٹس، تفریحی مقامات اور شادی ہالز سمیت دیگر شعبہ جات اور کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

بعدازاں اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وبا میں کمی ہوگئی اور صورت بحال کافی بہتر ہوگئی ہے، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں اور نرمی کرتے ہوئے مزید شعبہ جات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ 8 اگست (ہفتہ) سے سیاحتی مقامات جبکہ 10 اگست پیر سے پارکس، تفریحی مقامات ایکسپو ہالز، بیوٹی پارلرز، مزارات، سینما، تھیٹرز، پبلک پارکس، جم، کلب، ہوٹل اور ریسٹورینٹس کھول دیے جائیں گے جہاں بیٹھ کر کھانا کھانے (ڈائن ان) کی اجازت ہوگی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اگلے چند روز میں ایس او پیز بنالیے جائیں گے، 15 ستمبر سے شادی ہالز کھولے جاسکتے ہیں اور ہوٹلز میں بھی شادی کی تقریبات ہوسکتی ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ روڈ ٹرانسپورٹ کو  بھی کھولا جارہا ہے اور ڈبل سواری کی اجازت بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دفتری اوقات کار بھی معمول کے مطابق بحال کیے جارہے ہیں اور تمام مارکیٹیں پرانے سسٹم کے مطابق کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

The post ریسٹورینٹس، تفریحی و سیاحتی مقامات، شادی ہالز کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PqBJ6m

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...