پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے، سعودی عرب

لاہور: سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سعودی سفیر نواف بن سیعد احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے، سعودیہ اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں ، ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

The post پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے، سعودی عرب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CteTbo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...