توشہ خانہ ریفرنس؛ نواز شریف نے احتساب عدالت کی کارروائی چیلنج کردی

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں طلبی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

نواز شریف نے اپنی درخواست میں کہا کہ احتساب عدالت کی کارروائی اور طلبی کا اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے، نیب بلاجواز مجھے اور میرے اہل خانہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

درخواست میں موقف اختیار کرگیا کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کرکے آواز دبانا چاہتا ہے، نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک گئے ہیں، ان کا بیرون ملک علاج جاری ہے لہذا ان کے نمائندے کے ذریعے ٹرائل سامنا کرنے کی اجازت دی جائے، یورپین یونین اور ہیومن رائٹس واچ بھی نیب کی بے بنیاد کاروائیوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل غیرحاضری پر نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری اور 17 اگست کو طلبی کا اشتہار جاری ہوچکا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سےمفرورہیں۔

The post توشہ خانہ ریفرنس؛ نواز شریف نے احتساب عدالت کی کارروائی چیلنج کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2E4LjcG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...