کراچی میں نوجوان خاتون ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

 کراچی: ڈیفنس کے علاقے گزری میں نوجوان خاتون ڈاکٹر نے گھر کے اندر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

منگل کو رات گئے گزری تھانے کے قریب اسٹریٹ نمبر 11 کے قریب قائم بنگلے کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 25 سالہ ڈاکٹر سیدہ ماہا علی دختر پیر سید علی شاہ زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹے دوران علاج چل بسی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو پریشانی کے باعث پیش آیا ہے۔ اس نے گھر کے واش روم میں اپنی جان لی۔

ایک سوال کے جواب میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فوری طور پر پستول کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وہ لائسنس یافتہ تھا یا نہیں اور وہ کس کی ملکیت ہے۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ ماہا علی کلفٹن میں بلاول ہائوس کے قریب قائم ایک نجی اسپتال میں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے۔

The post کراچی میں نوجوان خاتون ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iXA4Cb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...