کراچی: ضلع سکھر کے شہر پنو عاقل میں گھر کے فرد نے اپنے ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کردیا۔
پنوعاقل میں کینٹ تھانے کی حدود میں واقع گاؤں صلاح انڈھڑ میں ایک ہی گھر کے 10 افراد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں بتایا جاتا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسد انڈھڑ کے گھر میں پیش آیا جس کے بھائی ملزم وہاب انڈھڑ نے اپنی بیوی، 4 بیٹیوں، بھائی، بھابھی، بھیتجی اور بھتیجے کی جان لے لی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے اور وجوہات کا پتہ لگایا جائے کہ آیا یہ گھریلو مسائل کا شاخسانہ ہے یا ذاتی دشمنی ہے، پولیس اور انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔
The post پنو عاقل میں ذہنی مریض نے چھریوں کے وار کرکے خاندان کے 9 افراد کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iYi1vl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box