لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا اور تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے کیوں کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا، واویلا مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں اوریہ عناصر ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مخالف رہے ہیں، 22 کروڑ عوام ایسے عناصر کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :نیب نے عثمان بزدارکوسوالنامہ بھی بھجوا دیا
عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے، حکومت کی انسداد کورونا کی پالیسی کامیاب رہی ہے اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاور ت کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، ماسک پہننے کی پابندی اور سماجی فاصلے بدستوربرقرار رکھنے سے صورتحال مزید بہتر ہوگی، پاکستان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بروقت فیصلے کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ویژنری حکمت عملی کو جاتا ہے، موجودہ حکومت نے کورونا کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی اور عام آدمی کی معاشی مشکلات کا بھی احساس کیا، اپوزیشن صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی رہی اور اپوزیشن رہنماؤں کی کورونا پر منفی سیاست بری طرح ناکام رہی۔
The post وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Do71IS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box