کورونا وباء میں کمی کے بعد حکومت نے تمام ائیرپورٹس پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کی اجازت دے دی۔
کورونا صورتحال بہتر ہونے پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے اوراس حولے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹم بھی جاری کردیا ہے جب کہ فیصلے کا اطلاق 9 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹم کے مطابق اندرون ملک اور بیرون ملک بحال کرنے کے حوالے سے تمام ائر لائینز کو مطلع کردیا گیا ہے اور تمام ایئرلائنوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا۔
اس کے علاوہ ہر قسم کے کارگو آپریشن کو بھی بحال کردیا گیا ہے جب کہ کارگو سروسز پر بھی ایس او پیزپر عمل درآمد ضروری قرار دیا گیا ہے۔
The post کورونا میں کمی؛ اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن مکمل بحال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DuF02d
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box