عید پر گھروں میں دعوتیں، باربی کیو محفلیں سجی رہیں

 لاہور:  عید پرگھروں میں مہمان داری اور دعوتوں کا نان اسٹاپ سلسلہ جاری رہا۔

عید پر گھروں میں مختلف پکوان تیارہوتے رہے، مرد بھی کھانوں کی تیاری میں خواتین کا ہاتھ بٹاتے رہے۔ عید کے ایام میں جہاں ہزاروں جانوراللہ کی راہ میں قربان کیے گئے وہیں گھروں میں کھابوں کی تیاری اورپکوان بھی تیارہوتے رہے۔ قورمہ، کڑاہی گوشت ، تکہ کباب ، سلاد اورسویٹ ڈش تیار کی گئیں خواتین کئی کئی گھنٹے یہ خاص ڈشیں تیارکرنے میں مصروف رہیں۔

لاہورکے علاقہ اشرف گارڈن کی رہائشی مسز طاہرنے بتایا کہ وہ عید کے دوسرے روز اپنے بہنوں کے یہاں مہمان تھیں اوراب اپنی بہنوں اور دیور کی فیملی کو انوائیٹ کیا تھا۔

گھرکے سربراہ رانا طاہرکا کہنا تھا عید پرمہمان داری اوررشتہ دار، بہن بھائیوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع مل جاتا ہے ، عید کے موقع پر دسترخوان سجا کرآپس میں خوشیاں شیئرکرتے ہیں۔

The post عید پر گھروں میں دعوتیں، باربی کیو محفلیں سجی رہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3grVztN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...