لاڈلے نے ملک کو مسائل سے دوچار کر دیا، سمجھوتہ نہیں کرینگے، فضل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان:  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل لاڈلے اور اسکی نااہل ٹیم نے پاکستان کو جن داخلی و خارجی مسائل سے دوچار کیا ہے ان سے محب وطن حلقوں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

عید کے موقع پر جماعت کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے منشور کے مطابق پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ،ہم کسی مفادات اور دباو کو مدنظر رکھ کر طے شدہ حکمت عملی پر سمجھوتہ کرنے کی سیاست کے قائل نہیں، ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں ہے۔ جن مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے لاڈلے کو مسلط کیا گیا تھا اب صورتحال ان مذموم مقاصد سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے ثمرات کی بدولت آج بھی پاکستان اور جمہوریت دشمن قوتیں جمعیت علمائے اسلام سے خائف ہیں۔

 

The post لاڈلے نے ملک کو مسائل سے دوچار کر دیا، سمجھوتہ نہیں کرینگے، فضل الرحمٰن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DBpRvu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...