شبلی فراز نے (ن) لیگ کی این آر او مانگنے سے متعلق مبینہ دستاویزات شیئر کردیئے

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے (ن) لیگ کی جانب سے این آر او مانگنے سے متعلق دستاویزات شیئر کردیئے۔

شبلی فراز نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مجوزہ مسودے کی نقل اپنی ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے مسلم لیگ نواز لمیٹڈ مطالبہ کررہی تھی کہ این آر او کس نے مانگا۔ حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہر بار ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔

The post شبلی فراز نے (ن) لیگ کی این آر او مانگنے سے متعلق مبینہ دستاویزات شیئر کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3la3v5E

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...