دادو میں سیلابی پانی ایک بار پھر آبادی میں داخل، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

دادو: مون سون بارشوں کے باعث دادو کی تحصیل جوہی کے درجنوں دیہات ایک مرتبہ پھر پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ان دیہات سے ملک کے دیگر حصوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں مون سون بارشوں کے باعث ضلع دادو کے بارانی علاقے کاچھو میں کھیر تھر کے پہاڑی سلسلے سے آنے والے سیلابی ریلوں سے 50 سے زائد دیہات زیر آب آگئے تھے۔

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کاچھو میں پہاڑوں سے آنے والے پانی کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ کاچھو کو سیلابی پانی سے بچانے والے گاج ڈیورشن بند کا مرمتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا پانی دوبارہ سیلابی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ علاقے دوبارہ زیر آب آگئے ہیں۔ کاچھو کا زمینی رابطہ منقطع ہونے پر کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور جانوروں کے چارے کی شدید قلت برقرار ہے۔

The post دادو میں سیلابی پانی ایک بار پھر آبادی میں داخل، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jc9iWR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...