اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قوانین کے بدلے لکھ کر این آر او مانگا، عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومت اور پارٹی ترجمانوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری کے بدلے لکھ کر این آر او مانگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں حکومت اور تحریک انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں کابینہ ارکان سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق قوانین پر اپوزیشن سے مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کے قوانین کو قومی فریضہ سمجھتی ہے لیکن اپوزیشن نے ان قوانین کی منظوری کی آڑ میں حکومت سے لکھ کر این آر او مانگا۔ قوم نے جن کو مسترد کیا ہے وہ اپنی چوری چھپانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے دو سال تک کڑے وقت، مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد اب حکومت کی پوری توجہ معیشت کی بحالی پر ہے۔

اس اہم اجلاس میں ملک کی تازہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے حکومتی بیانیے پر مشاورت بھی کی گئی علاوہ ازیں مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قوانین سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

The post اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قوانین کے بدلے لکھ کر این آر او مانگا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31eHJpB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...