کیمبرج نے اے اوراولیول کی ڈاؤن گریڈنگ واپس لے لی

کراچی: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے اور او لیول کی ڈاؤن گریڈنگ واپس لے لی۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاکستان میں اپنی امتحانی سیریز جون 2020 کے اے اور اول لیول کے نتائج میں ڈاؤن گریڈ کیے گئے طلبہ کے نتائج واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے اور اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے فیصلے کے تحت جو گریڈ جون 2020 سیریز کے جاری کیے گئے ہیں وہ متعلقہ اسکولوں کی جانب سے بھجوائے گئے متوقع predicted grades سے کم نہیں ہوں گے۔

کیمبرج کی جانب سے جاری کردہ جو گریڈ متوقع گریڈ سے کم ہوں گے وہ واپس لے کر اسکولوں کے بھجوائے گئے گریڈز کو حتمی سمجھا جائے گا جبکہ جو گریڈز predicted grade سے بہتر ہیں وہ اپنی جگہ قائم رہیں گے نئے گریڈز سے جامعات کو گاہ کردیا جائے گا جبکہ اس کی مزید تفصیلات 19 اگست کو جاری ہونگی یاد رہے کہ 11 اگست کو کیمبرج کی جانب سے جاری نتائج میں بڑی تعداد میں طلبہ ڈاؤن گریڈ کردیے گئے تھے جس کے بعد طلبہ کی جانب سے سخت رد عمل دیکھنے میں آیا تھا۔

The post کیمبرج نے اے اوراولیول کی ڈاؤن گریڈنگ واپس لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y91s86

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...