بلوچستان اسمبلی میں ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ سے متعلق متفقہ قرارداد منظور

 کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی صدارت ہوا جس میں یوم استحصال مقبوضہ کشمیر سے متعلق متفقہ قرارداد وزیر اعلیٰ جام کمال، ارکان اسمبلی سلیم کھوسہ،عارف حسنی، مبین خلجی اور قادر نائل نے پیش کی۔

قرارداد میں شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے اور بھارتی بربریت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، مواصلاتی رابطے بند اور عوام محصور ہیں، اس مظالم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی تاہم بلوچستان کے عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان فوری او آئی سی اور سلامتی کونسل میں معاملے کو اٹھائے جب کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوائے۔

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے کہا کہ آج کا اجلاس اہمیت کا حامل ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد کی اپوزیشن بھر پور حمایت کرتی ہے، ہزاروں کشمیری بھارتی مظالم کی وجہ سے شہید ہوئے جب کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ ظلم کو روکے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

The post بلوچستان اسمبلی میں ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ سے متعلق متفقہ قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Dgh9mW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...