پنجاب حکومت نے کاروبار کے لیے اوقات کار کی پابندی ختم کردی

لاہور: پنجاب حکومت نے فیکٹریوں، صنعتی یونٹسم اور کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ کاروبار کے لیے اوقات کار کی پابندی ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سخت لاک ڈاؤن کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی بلکہ کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور اب حکومت پنجاب نے فیکٹریوں، صنعتی یونٹ کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ کاروبار کے لیے اوقات کار کی پابندی ختم کردی ہے۔

اس حوالے سے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر میں فیکٹریاں، صنعتی یونٹ (انڈسٹریز) ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرسکیں گے، جب کہ کنسٹرکشن سیکٹر اور اس سے جڑے کاروبار وغیرہ بھی کورونا ایس او پیز کو یقینی بناکر ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام جاری رکھ سکیں گے۔

The post پنجاب حکومت نے کاروبار کے لیے اوقات کار کی پابندی ختم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ENjPso

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...