تحریکِ انصاف کے جھوٹ اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں، ترجمان (ن) لیگ

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے جھوٹ، کرپشن اور دھوکے کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے نواز شریف سے متعلق ٹوئٓٹ کے جواب میں ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ (ن) پر اتنے ٹویٹس کے بجائے یہ بتائیں کہ بیروزگار عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کب ملیں گے؟قومی ترقی 5.8 سے 0.4 – کیسے ہوئی؟ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا؟ جہانگیر ترین وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں جنہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ یہ ہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ ،کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہے ہیں۔

The post تحریکِ انصاف کے جھوٹ اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں، ترجمان (ن) لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YpVBLT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...