اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا سے سی پیک خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔
اپنی ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
عاصم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں روزگار کے مواقع سے متعلقہ تمام اشتہارات ہماری ویب سائٹ پر لگائے جائیں گے، سی پیک میں نوکریوں سے متعلقہ تمام جھوٹ پر مبنی خبروں کو نظر انداز کیا جائے۔
The post جھوٹ اور پروپیگنڈا سے سی پیک کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی،عاصم سلیم باجوہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YtgLc5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box