ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی. شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی گئی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ قائداعظم نے جس خواب کو حقیقت کا روپ دیا اس کی اہمیت اب مزید واضح ہو گئی ہے، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو مضبوط اور مستحکم پاکستان دیں، اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لئے خودانحصار قوم کے طور پر ابھرنا ہو گا، ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ موجودہ حکومت نے نئے پاکستان کا وژن دے کر خود کو عوامی ترقی کے لئے وقف کر دیا۔ ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی گئی۔ ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔ مادر وطن کو مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے۔

The post ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی. شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30RZP0o

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...