دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائراکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے، سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ بری اوربحری افواج کے شانہ بشانہ مادروطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے آج آپریشنل ائیربیس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے JF-17B (ڈوئل سیٹ) طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔ ایف 16 طیارہ اڑانے کا وسیع تجربہ رکھنے والے ایئر چیف نے ملک میں تیار کیے گئے اس ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔  بعد ازاں زمینی اور فضائی عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایئرچیف نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبے کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ میں  JF-17 ڈوئل سیٹ اوربلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت کو برقراررکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادرسپوتوں کی وراثت کا امین ہے جس کا اظہارگزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران کیا گیا۔

ائیرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ بری اوربحری افواج کے شانہ بشانہ مادروطن کی خودمختاری کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

The post دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائراکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے، سربراہ پاک فضائیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2E3Cjo0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...