خورشید شاہ کےخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک دی گئی

سکھر: نیب کی درخواست پر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک دی گئی۔

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک دی، نیب نے عدالت سے درخواست میں کہا کہ ہمیں مزید شواہد لانے ہیں اس لیے فرد جرم روکا جائے اور جرح کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے جس پر احتساب عدالت نے 8 ستمبر تک فرد جرم کی کاروائی روک دی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ میرے خلاف نیب ایک بھی ثبوت نہ لا سکی ہے، ایک سال سے سلاخوں کے پیچھے ہوں، یہ واحد کیس ہے جس میں ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم پر فرد جرم عائد کرو مگر اچانک نیب کی درخواست آ گئی، نیب نے یہ مان لیا ہے کہ اب تک ان کے پاس ٹھوس ثبوت نہیں ہے اور اگر ایک سال میں یہ ثبوت نہ لا سکے ہیں تو اب کیا لائیں گے۔

The post خورشید شاہ کےخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QgLXqo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...