توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ دو ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے، شفقت محمود

 لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ دو ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے تاہم آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے سرکلر ڈیٹ کم ہوجائے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران شفقت محمود نے کہا کہ بطور ایم این اے ان کے پاس حلقے سے سب سے زیادہ مسائل بجلی سے متعلق آتے ہیں، عوام کسی بھی حکومت کی کارکردگی کا تجزیہ بجلی کی فراہمی و دیگر معاملات سے کرتے ہیں، ہمارا اصل ہدف عوام کو مطمئن کرنا ہے، بجلی کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے معاہدوں سے متعلق قومی مفاد کو سامنے نہیں رکھا گیا، ماضی کی حکومتوں کے مسائل ہم حل کررہے ہیں، آئی پی پیز سے کئے گئے معاہدوں سے ہماری گردن میں طوق پڑ گیا۔ ہم آئی پی پیز کے خلاف نہیں، ان سے معاملات بہتر بنا رہے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں کئے گئے معاہدوں کو متوازن کر رہے ہیں، ہم نے جب حکومت سنبھالی تو 1500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ورثے میں ملا، یہ سرکلر ڈیٹ دو ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے، آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے سرکلر ڈیٹ کم ہوجائے گا۔

The post توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ دو ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے، شفقت محمود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32nAQlj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...