ماحول کو بچانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائے گا، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےگزشتہ 2 سال میں گندم کی پیداوارکم ہوئی اگر ہم نے ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائے گا۔

اسلام آباد میں ملک گیر شجرکاری مہم 2020 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان دنیامیں موسمیاتی تبدیلی سےپیداہونےوالےممالک میں سرفہرست ہے۔ جنگلات اوردرخت کاٹنےکی وجہ سےدرجہ حرارت میں اضافہ اور ملک شدید متاثر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پودےلگاکرماحولیاتی تبدیلی کوروک سکتےہیں۔،،،درخت لگاناآئندہ نسلوں کےلیےجہادکادرجہ رکھتاہے۔ ٹائیگرفورس کےجوانوں نےایک دن میں35لاکھ درخت لگائےان کومبارکباددیتا ہوں۔شجرکاری مہم میں حصہ لینےوالوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناوائرس کاعذاب پوری دنیاپرآیاہواہے۔پاکستان نےکوروناکی روک تھام کےلیےاسمارٹ لاک ڈائون کیا۔اس پالیسی کودنیابھرمیں سراہاجارہاہے۔ لوگوں نےکوروناکے خلاف جہادکرکے ملک کوموذی وائرس سےمحفوظ بنانےمیں کرداراداکیا

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے باوجود احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ضروری ہے، عوام سےاپیل ہےماسک ضرور پہنیں۔

انہوں ںے کہا کہ محرم الحرام میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، حالات پہلے جیسے نہیں اس مرتبہ موجودہ وبا کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام منایا جائے۔

The post ماحول کو بچانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائے گا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30HCnmq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...