لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے میں 90 لاکھ روپے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ اپنے شوہر کے ساتھ گرفتار ہوگئی۔
ایس ایچ اور ہربنس پورہ ندیم کمبوہ کے مطابق ملزمہ فرزانہ شہری عاصم فرحان کے گھر ملازمہ تھی.فرزانہ نے اپنے شوہر بابر کے ساتھ مل کر عاصم فرحان کے گھر سے 90 لاکھ کی رقم چوری کی تھی. ملزمان کو گرفتار کر کے 43 لاکھ روپے برامد کر لیے گئے۔
ندیم کمبوہ نے بتایا کہ ملزمان نے بقیہ رقم سے پلاٹ, جانور اور فرنیچر خرید لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج, مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ فرقان بلال نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او ندیم کمبوہ اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔
The post لاہورمیں 90 لاکھ روپے چوری کرنے والے میاں بیوی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DtLPBg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box