مون سون اسپیل کو ماہی کا نام نہیں دیا گیا،محکمہ موسمیات

کراچی: بارش برسانے والے سسٹم کا کوئی نام نہیں ہوتا تاہم مون سون کے چوتھے اسپیل کو ماہی کانام نہیں دیا گیا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سوشل میڈیا پرسسٹم کو ماہی کانام دیکرسنسنی پھیلائی جارہی ہے،طوفان کے علاوہ کبھی مون سون سسٹم کو کوئی بھی نام نہیں دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی شدت کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے افواہیں گردش کررہی ہیں،مون سون کا چوتھا سسٹم بھی ایک روایتی بارش دینے والا سلسلہ ہے،جس کے تقویت اور کمزور پڑنے کے امکانات موجود رہتے ہیں تاہم قبل ازوقت اس کے حوالے سے حتمی پیش گوئی ممکن نہیں ہوتی،خلیج بنگال سے آنے والا یہ سسٹم گزشتہ سلسلوں کے مقابلے میں قدرے تیز بارش بھی دے سکتا ہے،مگر اس کے حوالے سے سن 2011 کے بعد غیر معمولی بارشوں کا سبب بننے جیسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بونداباندی کی توقع ہے،آج زیادہ سے زیادہ پارہ 35سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

The post مون سون اسپیل کو ماہی کا نام نہیں دیا گیا،محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Xt0dQY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...