راولپنڈی: بھارہ کہومیں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکار شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی کے علاقے بھارہ کہومیں خفیہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران منشیات اسمگلرزکی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارنائیک اکبرشہید ہوگیا۔
اے این ایف کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، منشیات اسمگلرزایک گھرمیں چھپے ہوئے تھے، اسمگلروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کرمزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔
The post راولپنڈی میں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکارشہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PA5aTq
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box