موساد کی خاتون رکن فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے، نور الحق قادری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔

وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ کچھ عرصے سے مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہورہی ہے، یہ سب کچھ پوری منصوبہ بندی سے ہورہا ہے۔ چار عشروں سے پاکستان کو لسانی، مذہبی، مسلکی، علاقائی بنیادوں پر عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ناکام ہو چکی، اب آخری کوشش شیعہ سنی بریلوی دیوبندی سلفی کے درمیان فسادات پھیلانے کی سازش ہورہی ہے، اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام مسالک کے مابین باہمی روابط کے عنوان سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں بیٹھی یہ خاتون عائشہ کا نام استعمال کررہی ہے جو بہت اچھی عربی بولتی ہے، یہ خاتون فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر بھیج دیتی ہے اور پھر آگے شیعہ اور سنی خود سے اسے پھیلاتے ہیں، اس کنونشن کا مقصد اس سازش کے ہاتھوں علما اور عوام الناس کو استعمال ہونے سے بچانا ہے۔

The post موساد کی خاتون رکن فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے، نور الحق قادری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3atlaAF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...