کراچی: ریبیز کے مرض میں مبتلا 24 سالہ نوجوان جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔
جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق 24 سالہ طالب حسین عمر کوٹ کا رہائشی تھا جسے گزشتہ روز جناح اسپتال لایا گیا تھا۔
اسے 25 دن قبل آوارہ کتے نے ہاتھ پر کاٹا تھا اور کتے کے کاٹنے کے بعد کوئی ویکسین نہیں لگائی گئی تھی، جناح اسپتال میں جب لایا گیا تو مرض سرایت کرگیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال جناح اسپتال میں ریبیز کے باعث سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
The post سندھ کے شہر عمر کوٹ کا نوجوان کتے کے کاٹے سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kW1wly
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box