آرمی چیف کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور باہمی سیکیورٹی تعاون پربھی گفتگوہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

قبل ازیں آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈز آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی سمیت سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن الترکی السعود سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ عسکری تعلقات اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

The post آرمی چیف کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3azMg92

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...