کراچی سمیت سندھ میں دو سسٹمز کے ملاپ سے شدید بارشوں کی پیشگوئی

 کراچی: کراچی سمیت سندھ میں دو سسٹمز کے ملاپ سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا کا ایک کم دباؤ مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دباؤ وسطی بھارت کے قریب موجود ہے، دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔

کراچی میں 100 ملی میٹر بارشیں ہونے کی توقع ہے، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے، بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

کراچی کے علاقوں رحیم گوٹھ اور یوسف گوٹھ سے آبادی کا انخلاء شروع ہوگیا۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی اور گھر زیر آب آنے کے بعد علاقہ مکین اپنے رشتہ داروں کے گھر منتقل ہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق شہر قائد میں پاک فوج کی امدادی ٹیمز سول انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں اور
نشیبی علاقوں سے واٹر ڈرینج کا عمل جاری ہے۔

The post کراچی سمیت سندھ میں دو سسٹمز کے ملاپ سے شدید بارشوں کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Yr1BnH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...