‎اے پی سی ہوئی نہیں اور شیخ رشید کی ٹانگیں ابھی سے کانپنے لگیں، رانا ثناء اللہ

 لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی ہوئی نہیں اور شیخ رشید کی ٹانگیں ابھی سے کانپنے لگیں۔

‎پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‎مسلم لیگ (ن) کی سیاست کی فکر چھوڑ کرمظلوم خاندانوں کا سوچیں جن کے پیارے آپ کی نالائقی نااہلی کے سبب ٹرین کے سفر میں جاں بحق ہوگئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ‎مریم نواز کی نیب میں پیشی شیخ رشید اور عمران خان کی سیاست پر ٹھا کر کے لگی‎، تھکی ہوئی حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے، ‎تھکے ہوئے لوٹوں سے عوام کو ریلیف کی کوئی اُمید نہیں ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ‎نواز شریف کا نام لے کر اپنی تھکی ہوئی بوسیدہ سیاست کو زندہ رکھتا ہے، ‎ہر روز سرکاری خرچے پر صرف ایک ہی کام ہے، نواز شریف، شہباز شریف مریم نواز اور حمزہ شہباز، ‎ان  کے اوسان پر شہباز شریف، مریم نواز اور اے پی سی سوار ہیں۔

‎رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اے پی سی ابھی ہوئی نہیں لیکن شیخ رشید کی ٹانگیں ابھی سے کانپنے رہی ہیں، اسے پتہ ہونا چاہیئے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار نہیں، ‎وہ ساری عمر این آر او لے کر سیاسی گھر بدلتا رہا۔

The post ‎اے پی سی ہوئی نہیں اور شیخ رشید کی ٹانگیں ابھی سے کانپنے لگیں، رانا ثناء اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34nA7mI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...