ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کیلیے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی اور مسئلہ کشمیر کے معاملے میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے، کورونا وائرس کے اعدادوشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے، اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے جب کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور عمران خان کلبھوشن جادھو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

The post ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کیلیے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31doBXF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...