لاہور: مریم نواز نے نجی اسپتال میں اپنے گلے کے غدود کا معائنہ کرایا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی اسپتال میں پہنچیں اور معمول کا طبی معائنہ کرایا۔ اس موقع پر مریم نواز کے ہمراہ ان کا ذاتی اور سکیورٹی عملہ بھی موجود رہا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے گلے کے غدود کے چیک اپ کے لئے اسپتال گئی تھیں۔ وہ عید سے چند روز قبل بھی اپنا چیک اپ کروا کر گئی تھیں۔ واضح ہے کہ مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کو بھی اسی مرض کا سامنا رہا تھا۔
صحافی نے مریم نواز سے ان کے والد نواز شریف کی طبعیت دریافت کی تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میاں صاحب کیلیے دعا کریں۔
اسپتال کے ریڈیالوجسٹ کے مطابق مریم نواز کی طبیعت ٹھیک ہے اور اسکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔
The post مریم نواز کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31gmSRE
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box