کراچی: بن قاسم ٹاؤن کے علاقے گلشن معظم میں پالتو شیروں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایک کاروباری شخصیت نے گھر میں 6 شیر پال رکھے ہیں، گوشت ڈالنے کے دوران 2 شیر پنجرے سے باہر آگئے، مالک نے دونوں شیروں کو قابو کرکے پنجرے میں بند کردیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعے میں کوئی صداقت نہیں ہے تاہم وڈیو جس شخص نے سوشل میڈیا پر وائرل کی اسے تلاش کیا جا رہا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات نے گلشن حدید میں شہری کے پالتو شیروں کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی، شیر کے مالکان کو دستاویزات کے ہمراہ آج (بدھ)کووائلڈ لائف کے دفترطلب کیا ہے۔سندھ وائلڈ لائف منی زو کا پرمٹ جاری کرتاہے،پرمٹ میں گوشت خور جانور رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
The post کراچی؛ گلشن معظم میں 2 پالتو شیر پنجرے سے باہر آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XTZAQv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box